چترال (نمائندہ ٹائمزآف چترال) ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے چترالیوں کو نوید سنائی ہے کہ پچیس جنوری 2018 سے بالائی چترال کو گولن گول سے بجلی کی فراہم شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی کاوشوں سے یہ ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹیری کی خصوصی ہدایت پر پیڈو حکام پیسکو اور واپڈا کے ساتھ ایگریمنٹ کے نکات پر اتفاق رائے کے لئے بحث میں مصروف ہیں اور کسی بھی وقت دستخط کردیں گے۔ جس کے بعد 25 جنوری 2018 سے گولن گول بجلی گھر سے بالائی چترال کو بجلی کی فراہمی شروع کردی جائے گی ، انہوں نے بتایا کہ معمولی فالٹ کی وجہ سے واپڈا حکام نے مزید دو ہفتے تاخیر کا عندیہ دیا ہے۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.