چکن (ریشہ کی ہوئی) : ایک پیالی
نمک : حسب ذائقہ
لہسن پسا ہوا : آدھا چائے کا چمچ
سفید مرچ : ایک چائے کا چمچ
چینی : ایک چائے کا چمچ
چائینیز نمک : ایک چائے کا چمچ
مکئی کے دانے : آدھی پیالی
انڈے : دو عدد
سرکہ : دو کھانے کے چمچ
سویا ساس : دو کھانے کے چمچ
کارن فلار : دو سے تین کھانے کے چمچ
کوکنگ آئل : دو کھانے کے چمچ
ترکیب: طریقہ کار
یخنی بنانے کے لیے دیگچی میں آدھا کلو مرغی کی ہڈیوں کو آٹھ سے دس پیالی پانی کے ساتھ انتی دیر ابالیں کے تقریباً چار پیالی یخنی رہ جائے- یخنی کو ہیک سے محفوظ رکھنے کے لیے اس میں ابال آنے کے بعد ایک چھوٹی چھلی ہوئی ثابت پیاز اور دو چار ثابت کالی مرچیں شامل کر دیں-
ایک علیحدہ دیگچی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ تک ہلکا گرم کر کے اس میں لہسن ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں- چکن ڈال کر اس کا پانی خشک ہونے تک فرائی کریں- پھر اس میں یخنی شامل کر لیں- مکئی کے دانوں کو ہلکا سا کوٹ لیں اور یخنی میں ڈال دیں- کارن فلار کو چار کھانے کے چمچ پانی میں گھول کر آہستہ آہستہ یخنی میں ڈالیں اور مسلسل چمچ چلائیں تاکہ گھٹلیاں نہ بنیں-
نمک٬ سفید مرچ٬ چینی اور چائینیز نمک ڈالیں اور انڈوں کو ہلکا سا پھینٹ کر شامل کردیں- آخر میں سرکہ اور سویا ساس شامل کرکے پیش کریں-

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.