چیف جسٹس ثاقب نثار نے عاصمہ قتل کیس کا بھی از خود نوٹس لے لیا


اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مردان میں عاصمہ کے قتل کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 17 جنوری کے روز مردان کے ضلعی ناظم نے دعویٰ کیا تھا کہ 15 جنوری کو قتل کرکے کھیتوں میں پھینکی گئی 4 سالہ بچی عاصمہ سے زیادتی کی گئی جو پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ثابت ہوئی جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس افسر  مردان میاں سعید کا موقف تھا کہ بچی کی موت گلا گھونٹنے سے ہوئی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ریپ کی کوئی نشاندہی نہیں کی گئی۔ ڈی جی پنجاب فورنزک ایجنسی کے مطابق عاصمہ کے ڈی این اے میں زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے عاصمہ کے قتل کا از خود نوٹس لے لیا  اور آئی جی خیبر پختون خوا سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ 


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم