لاہور(ٹائمزآف چترال نیوز) جمعرات کو لاہور میں شہباز شریف نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں آغاخان ٹرسٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اولڈ والڈ سٹی سمیت تاریخی مقامات کی بحالی کے لئے بے مثال اقدامات کی وجہ سے پنجاب حکومت اور آغاخان ٹرسٹ کے مابین باہمی تعاون روز بروز فروع پا رہاہے۔
آغاخان ٹرسٹ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ٹرسٹ کی جانب سے شروع کئے گئے فلاحی اقدامات کو سراہا اور کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں آغاخان ٹرسٹ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آغاخان ٹرسٹ برائے کلچر کی مہارت سے بہت فائدے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہ حکومت پنجاپ شالیمار گارڈن اور جہانگیر کے مزاربحالی کے لئے تمام وسائل مہیا کریں گے ہم ٹرسٹ کی تکنیکی مہارتوں سے فائدہ حاصل کریں گے۔
آغاخان ٹرسٹ کے جنرل منیجر لوئس مونیلال نے کہا کہ تاریخی مقامات کی بحالی لئے حکومت پنجاپ کے ساتھ تعاون جاری رہے گا، اور انہوں نے حکومت پنجاپ کے ساتھ شراکت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.