سوات میں فوجی ایریا میں فٹ میچ کے دوران خود کش حملہ، کیپٹن سمیت 11 اہلکار شہید ہوگئے، 13 زخمی

سواب / راولپنڈی (ویب ڈیسک) سوات فٹ میچ کے دوران خود کش حملہ، کیپٹن سمیت 11 اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے کبل میں فوجی یونٹ کے سپورٹس ایریا میں خودکش حملے کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 11 اہلکار شہیدا ور 13زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سوات کے علاقہ کبل میں فوجی یونٹ کے سپورٹس ایریا میں خودکش کیا گیا جس میں پہلے 3 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ بعد ازاں 7 سیکورٹی اہلکارزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں شہید ہو گئے جس کے بعد شہیداء کی تعداد 11ہوگئی جن میں ایک افسر بھی شامل ہے۔ 

صدر ممنون حسین ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، سابق صدر آصف علی زرداری اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ 



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم