اپرچترال لاسپور(نمائندہ ٹائمزآف چترال) تحصیلدار مستوج نورالدین نے ایس۔ایچ۔او لاسپورقربان علی، حوالدار لیویز فورس عبدالرحمن شاہ اور پولیس جوانون کے ہمراہ گزشتہ روز ہرچین اور بروک بازار میں اچانک چیکینگ کے دوران بھاری تعداد میں دوکاندارون پر بھاری جرمانہ عاید کیا۔
تفصیلات کے مطابق ہرچین، بروک بازار میںادوےات، غیر معیاری چیپس، گھی، پرانے گوشت، اکسپایرڈ ملک پیک (دودھ) ناقص صفایی اور سرکاری نرخ نامے پر عمل درامد نہ کرنے والے کی ¿ دوکاندارون کو جرمانہ کیا گیا۔ چھاپے کے دوران انہون نے مختلیف دوکانون کا معاینہ کیا۔ اس موقع پر انہون نے ناقص صفایی اور غیر معیاری اشیا فروخت کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ اور متعدد دوکاندارون سے غیر معیاری اشیا ضبط کرکے قبضے میں لے لی۔ انہون نے دوکاندارون کو سختی سے ہدایت کی غیر معیاری اشیا اوراکسپای ¿رڈاشیا فروخت کرنے سے باز رہے۔ قانون کے خلاف ورزی کرنے والون کے خلاف سخت قانونی کاروایی کی جایےگی۔
عوامی حلقون نے ضلعی انتظامیہ کا اورتحصیلدارمستوج نورالدین کی طرف سے بازار چیکینگ، غیر معیاری اشیا فروخت کرنے والون کے خلاف کاروائیوں کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے اسکی تعریف کی ہے۔ اور مطالبہ کیا ہے کہ یہ سلسلہ مستقبل بنیادون پر چلاےا جایے۔ تاکہ قانون شکن عناصرپر قانون کی عملداری یقینی ہو۔ اور ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ کا اس اقدام کی بھرپور شکریہ ادا کیا۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.