چترال (نمائندہ ٹائمزآف چترال) گزشتہ شام شوگرام کے مقام پر گاڑی دریا میں جاگری، جس کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق ہوگیا۔ جبکہ گاڑی میں سوار 3 افراد نے کود کر جان بچائی۔
تفصیلات کے مطابق ریشن راغین کے عارف کی گاڑی چترال سے مسافروں کے لیکر شوگرام گئی تھی، جہاں گاڑی کا بریک فیل ہوگیا۔ گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی وہیں کھڑی کرکے جانے کا کہا تو ان کے ایک مقامی دوست رفیق خان ولد غفورخان شوگرام نے گاڑی انہیں پل کراس کروا کے دینے کا کہا اور گاڑی لیکر چل دیا، جہاں واقع دکانوں کے سامنے سے پل کی جانب جانے والے اترائی والے روڈ پر گاڑی بے قابو ہوکر تیزی جنگل کی جانب گئی تو گاڑی میں سوار 3 افراد کود کر جان بچائی جبکہ ڈرائیور رفیق خان نہ کود سکا اور گاڑی سمیت دریائے چترال میں جاگرے۔ ریسکیو کے لئے مقامی لوگ جمع ہوگئے لیکن اندھیرے کی وجہ سے وہ گاڑی نکالنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ رات دیر تک کوششیں کیں لیکن ناکام رہے۔ جاری ہے

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.