کراچی (افسرخان : ٹائمز آف چترال) چترال کے ہر دلعزیز گلوکار، کھوار موسیقی کی دنیا میں مشہور نام منصورعلی شباب بروز ہفتہ 17 مارچ 2018 رات کو کراچی میں ہونے والے چترالی میوسیکل پروگرام میں پرفارم کرنے کے لئے اپنے گروپ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔ منصور علی شباب آج سہہ پہر کراچی پہنچے۔ وہ ہفتے کی رات ہونے والے چترالی میوسیکل پروگرام میں اپنے فن سے ناظرین و سامعین کو محظوظ کریں گے۔ ان کے ہمراہ چترال کے مشہور و معروف ستار نواز آفتاب عالم اور دیگر فنکار بھی موجود ہیں۔
یاد رہے منصور علی شباب واحد چترالی فنکار ہیں جو کئی بین الاقوامی میوسیکل مقابلوں اور ثقافتی مخفلوں میں اپنے فن کا جادو جگا چکے ہیں۔ منصور علی شباب کو اگر چترال کے
محمد رفیع کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کیونکہ منصور علی شباب واحد گلوکار ہیں جو ہر قسم کے چترالی لوک گانوں کو ایسا گاتے ہیں کہ سننے والا سنتا ہی رہ جاتا ہے۔ انہی صلاحیت کی بدولت منصور شباب کو کئی ادبی اور ثقافتی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔
چترال کے سنیئر فنکاروں بابا فتح، اقبال الدین سحر، مبارک خان، میرزا علی جان، گل نواز خاکی کے بعد منصور واحد گلوکار ہیں جو چترال کے لوک ورثے کو اصل حالت میں زندہ رکھا ہوا ہے۔


إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.