کراچی (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے سابق رکن، اور سابق وزیر مذہبی امور اور معروف ٹی وی اینکر پرسن ڈاکٹرعامر لیاقت حسین تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ کراچی میں عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس میں اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق مذہبی سکالر اور اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت نے باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ پریس کانفرنس میں عمران خان بھی پارٹی میں نئے کھلاڑی کی شمولیت پر خوش دکھائی دیئے ۔ عامر لیاقت کے علاوہ شوبز سے تعلق رکھنے ولای ایک اہم شخصیت معروف اداکار عابد علی بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
عامر لیاقت حسین نے تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کی رہائش گاہ پر ہونے والی پریس کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا کہ خان صاحب کو جوائن نہیں کیا بلکہ پاکستان کو جوائن کیا ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی پریس کانفرنس میں عمران خان اور تحریک انصاف کے حوالے سے اہم انکشاف کیا۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں تحریک انصاف کے کلین سویپ کرے گی۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.