پشاور(ویب ڈیسک) سیاستدانوں میں وفاداریاں تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، آئے روز کوئی نہ کوئی سیاستدار وفاداری تبدیل کر رہا ہے۔ جہاں زیادہ تر لوگ پی اٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں ، وہاں کچھ ناراض ارکان پی ٹی آئی چھوڑ کر جارہے ہیں۔ نواز شریف کی نا وزارت عظمیٰ سے اہلی اور پھر پارٹی صدارت سے نااہل ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں بھی کوئی کمی نہیں آئی اور کئی سیاستدان ن لیگ میں شمولیت کے خواہاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ضیاء الحق کے فرزند اعجازالحق اور رحیم یار خان کے جاوید وڑائچ اور دوست محمد کھوسہ کس کس پارٹی میں جارہے ہیں: جاننے کے لئے پڑھیں
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بطور سربراہ ن لیگ پشاور کے پہلے دورے میں تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دے دیا اور پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گرا دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ شہبازشریف نے بطور صدر ن لیگ پشاور دورے کے دوران تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے، تحریک انصاف کے ایم این اے سراج محمد خان نے ( ن ) لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے وہ شہبازشریف کی موجودگی میں شمولیت کااعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سراج محمد خان این اے 6 نوشہرہ سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، محمد خان وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے آبائی علاقے سے ایم این اے ہیں۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.