تیمر گرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چترال سے پنڈی جانے والی کوسٹر تیمر گرہ میں حادثہ کا شکار ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں چار خواتین جان بحق ہوگئیں۔ 14 مسافر زخمی ہیں۔
بروز ہفتہ چترال سے پنڈی جانے والی کوسٹر تیمر گرہ میں سیکیوریٹی فورسز کی ٹرک سے ٹکرانے کے بعد غیر توازن ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی۔ چار خواتین موقع پر جان بحق ہوئیں جن میں سے دو کا تعلق چترال سے تھا جبکہ ایک ایبٹ آباد اور ایک گجرات سے بتایا جاتا ہے۔ جان بحق ہونے والی خواتین سفیران بی بی کا تعلق اوی، بریزہ بی بی کا تعلق چترال، خورشیدہ بی بی ایبٹ آباد اور صفیہ بیگم کا تعلق گجرات سے تھا۔ جبکہ زخمیوں میں مقبول، علی خان، احمد زار، عبدالرحمن اور اعجاز شامل ہیں۔ (جاری ہے)

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.