چترال (گل حماد فاروقی) فیڈرل ایڈمنسٹریٹیو ٹرائیبل ایریا FATA اور پراونشل ایڈمنسٹریٹیو ٹرایبل ایریا PATA کی خیبر پحتون خواہ صوبے میں ضم ہونے کی خوشی میں جہاں قبائلی علاقے کے لوگ 40FCR کی حاتمے اور اس کالے قانون سے نجات پانے پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں وہاں چترال کے لوگ بھی اس خوشی میں شریک ہوئے۔ تاجر یونین اور عواج چترال نے اس فیصلے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ریلی نکالی۔ ریلی میں لوگوں نے محتلف بینرز پکڑے تھے جن پر اس فیصلے کو خوش آمدید نعرے درج تھے۔ پاٹا اور فاٹا کے انضمام سے چترال کی ترقی راہ ہموار ہوگی اور ہم اس کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
ریلی کی قیادت تاجر یونین کے صدر شبیر احمد کررہے تھے جبکہ دکانداروں کے علاوہ سماجی کارکنوں نے بھی اس میں حصہ لیا۔ ریلی چیو پل سے شرو ع ہوئی جو کڑوپ رشت بازار سے ہوتے ہوئے عبد الولی خان بائی پاس رود پر احتتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور کافی تعداد میں گاڑیوں کا قافلہ بھی ریلی کی پیروی کر رہے تھے۔


إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.