لطیفے پڑھئے اور ہنسئے ☺ ☺

دو بہن بھائی کھیل رہے تھے۔ بھائی نے کہا۔ 
”آوٴ ہم ریڈیو کا کھیل کھیلیں“۔ 
بہن:”میں ریڈیو پر کہانی سناوٴں گی“۔ 
بھائی :”نہیں‘ تم اناوٴنسر بنو میں کہانی سناوٴں گا“۔ 
بہن (کچھ دیر سوچتے ہوئے) :”اچھی بات ہے‘ یہ ریڈیو پاکستان 
کراچی ہے اب ہمارا آج کا پروگرام ختم ہوتا ہے“۔

_____ ☺☺_______


ایک شکاری کو اپنے نشانے پر بڑا زعم تھا‘ 
ایک دن شکار کے موقعے پر اس کے ساتھیوں نے اس کے نشانے کی آزمائش کے لئے ایک اڑتے ہوئے باز کی طرف اشارہ کر کے کہا۔ 

”اگر تم واقعی اتنے بڑے نشانچی ہو تو اس باز کا شکار کر کے دکھاوٴ۔“ 

”یہ بھی کوئی مشکل ہے۔“ 

یہ کہتے ہوئے شکاری نے باز کا نشانہ لے کر فائر کر دیا‘ شو مئی قسمت نشانہ خطا ہو گیا لیکن شکاری اپنی ڈھٹائی سے باز نہ آیا‘ 

کہنے لگا۔ 
”دوستو! یہ پہلا موقعہ ہے کہ مرا ہوا باز بھی اڑ رہا ہے۔“





Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم