چترال: مختلف حادثات میں بچے سمیت 2 افراد جان بحق



چترال (نمائندہ) چترال میں گزشتہ روز جنالکوچ کے مقام پر موٹر سائیکل حادثے میں جنال کوچ سے تعلق رکھنے والا نوجوان تنویر علی شاہ ولد میر گلاب شاہ جان بحق ہوگئے، حادثے میں متوفی کا دوست شدید زخمی ہوگیا۔ جنالکوچ کے مقام گاڑی کی ٹکر سے یہ اندوہناک حادثہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق گاڑی والا بھی متوفی کا رشتہ دار تھا، جس کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

ایک اور درناک حادثے میں معصوم بچہ دریا میں گر کر لا پتہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چترال مولدیہ کے سجاد غنی کا معصوم بیٹا دریا میں گر گیا۔ جس کے بعد دریا کے بے رحم موجوں کی نذر ہوگیا۔ آخری اطلاعات تک بچے کی لاش تلاش نہیں کی جاسکی تھی۔ 

ادارہ ٹائمز آف چترال مشکل کی اس گھڑی میں دونوں خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ اللہ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے اور اس کا عوض بہترین بھلائی صورت میں عطا فرمائے۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم