مسافر گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی 6 افراد جاں بحق، 6 زخمی


کوہاٹ (ویب ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں مسافر وین میں آگ لگ گئی جس سے 6 مسافر جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور سمیت 8 زخمی ہوگئے۔  پولیس کے مطابق مسافر وین پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جا رہی تھی کہ خواصی بانڈہ کے قریب گیس لیک ہونے سے آگ لگ گئی۔  پولیس کے مطابق وین میں 12 مسافر سوار تھے، جن میں سے 6 جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ آگ لگی ہوئی وین مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے بھی ٹکرائی، جس سے ٹرک میں سوار 2 افراد بھی زخمی ہوئے۔ حادثے کے بعد کچھ دیر کے لئے انڈس ہائی بند کردیا گیا۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم