دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پرویز مشرف الیکشن 2018 میں حصہ نہ لے سکے۔ گرفتاری کے خوف سے پاکستان نہیں آئے۔ جسی کی وجہ سے چترال این اے ون اور کراچی سے ان کی کاغزات نامزد مسترد ہوئے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے اپنی ہی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز مشرف نے اے پی ایم ایل کی سربراہی سے دیا گیا اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن کوبھجوادیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے پرویزمشرف کانام پارٹی صدارت سے ہٹانے کی ہدایت کردی ہے۔ واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ پرویز مشرف کو تاحیات نا اہل قرار دے چکی ہے ، اے پی ایم ایل 2010 میں بنی تھی لیکن نااہلی کے باعث مشرف کی سربراہی پارٹی رجسٹریشن کی راہ میں رکاوٹ تھی۔ اے پی ایم ایل کی رجسٹریشن کا کیس الیکشن کمیشن میں چل رہا تھا اور پارٹی رجسٹرڈ نہ ہونے پر مشرف نے استعفیٰ بھجوادیا۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ اگر پارٹی رجسٹرڈ کرانی ہے تو نئے انٹرا پارٹی انتخابات کراکے نیا سربراہ منتخب کرکے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.