سورلاسپور، لاسپور کے خوبصورت ترین دیہات میں سے ایک، جو شندور سے ملتا ہے
سورلاسپور، یونین کونسل لاسپور میں آتا ہے۔ یہ گاؤں لاسپور کے خوبصورت ترین دیہات گشٹ، شائی داس، رمن، بلیم، ہرچین، بروک، فورت میں سے ایک ہے، جو شندور سے ملتا ہے۔ یہ گاؤں چترال کے آخری حصہ میں ہے، سورلاسپور کے بعد شندور میں داخل ہوا جاتا ہے۔ شندور کا وسیع و غریض میدان سورلاسپور کے باشدوں کا چرا گاہ ہے۔ لاسپور کی کل آبادی تقریباً 30 ہزار تک ہے۔ لاسپور میں دو مذاہب کے لوگ بستے ہیں، سنی اور اسماعیلی۔ یہاں زبان کہوار بولی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چترال کے خوبصورت گاؤں چرون اویر کی دلکش تصاویر
علاقامی، ملکی اور غیر ملکی سیاح یہاں کے دلکش نظارے دیکھ کر محو حیرت میں مبتلا ہوتے ہیں۔ سارا سال پہاڑو پر برف علاقے کی خوبصورتی کو چارچاند لگا دیتی ہے۔ یہاں سیاحوں کے قیام و طعام کے لئے ہوٹلز، گیسٹ ہاوسز باآسانی دستیاب ہیں۔
فوٹو گراف اینڈ ٹیکسٹ: افسرخان




إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.