معروف سماجی شحصیت محبوب دستگیر المعروف سیکرٹری 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
چترال(گل حماد فاروقی) تحصیل دروش کے علاقہ کیسو سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن محبوب دستگیر المعروف سیکرٹری اسی سال کے عمر میں انتقال کرگئے۔
مرحوم منظور دستگیر محکمہ تعلیم، مقبول الہی محکمہ پولیس اور منظور الہی چترال سکاؤٹس کے والد جبکہ صوبیدار شیدائی دستگیر، شمشیر دستگیر اور فدائی عثمان کے بھائی تھے اور چترال سکاؤٹس میڈیا سیل کے انچارج امتیاز
دستگیر کے تایا تھے۔ محبوب دستگیر کا نماز جنازہ دوپہر دو بجے کیسو گاؤں میں ادا کی گئی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی بعد میں اسے کیسو کے مقام پر آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.