رورل ہیلتھ سنٹر کوغزی میں ڈینٹل سرجن نے مریض کو انجکشن لگوانے کے بعد B.H.U مروئی چلا گیا، مریض گھنٹوں تک بستر پر پڑا رہا

رورل ہیلتھ سنٹر کوغزی میں ڈینٹل سرجن نے مریض کو انجکشن لگوانے کے بعد B.H.U مروئی چلا گیا، مریض گھنٹوں تک بستر پر پڑا رہا



چترال، کوغزی (رپورٹ ایم فاروق)  تفصیلات کیمطابق 18 ستمبر کی صبح کوغزی کے رہائشی  محمود الحسن نامی مریض کو رورل ہیلتھ سنٹر کوغزی لایا گیا جسکے دانت میں شدید تکلیف تھی۔ متعلقہ ڈاکٹر نے اسے انجکشن لگواکر بیڈ پر لٹانے کے بعد رفو چکر ہوگیا۔ ڈاکٹر کے انتظار میں  گھنٹے گزر گئے لیکن ڈاکٹر ہسپتال میں موجود نہیں تھا۔ ادھر ادھر رابطے کیا تو معلوم ہوا کہ ڈاکٹر صاحب ایک ضروری میٹنگ کے سلسلے BHU مروئی گیا ہوا ہے ۔ جس کے بعد مریض کے رشتہ دار شدید غم و غصّے میں آیا اور مریض کے والد سے رابطہ کرکے اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال لے گئے ۔

ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے مریض کے والد قاری بشیر احمد نے کہا کہ اس وقت متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں کوئی بھی ڈینٹیسٹ موجود نہیں تھے اور اس کا بیٹا ہسپتال کے بستر پر پڑا رہا۔ ہسپتال میں عملے کا موجود نہ ہونا متعلقہ ادارے کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے۔

یاد رہے کہ انہوں نے متعلقہ ادارے کے حکام سے اس کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔





Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم