MrJazsohanisharma

انڈونیشیا میں تباہ کن سونامی، 281 افراد ہلاک اور 1000 سے زائد زخمی

انڈونیشیا میں تباہ کن سونامی، 281 افراد ہلاک اور 1000 سے زائد زخمی


جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا میں تباہ کن سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 281 تک پہنچ گئی جبکہ 1000 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ سنیچر کو جزیرہ سماترا اور جاوا پر ساحلی قصبوں سے انتہائی اونچی سمندری لہروں کے ٹکرانے کے باعث کم از کم 281 افراد ہلاک اور 1016 افراد زخمی ہوئے ہیں۔  انڈونیشیا میں کراکاٹوا آتش فشاں کے قریب سمندر کے آس پاس بسنے والے رہائشیوں کو نئے سونامی کے خطرے کے پیش نظر ساحل سے دور رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔


ملک کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے کہا ہے کہ سنیچر کو آنے والی سونامی کی وجہ کراکاٹوا آتش فشاں کے پھٹنے کے سبب سمندر کے اندر مٹی کے تودے گرنا ہے۔


تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے آبنائے سنڈا میں سونامی کی لہریں ساحل سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 281 افراد ہلاک اور ایک ہزار افراد زخمی ہوگئے۔
انڈونیشیائی حکام کا کہنا ہے کہ جزیرہ کراکاٹوامیں آتش فشانی کے باعث سونامی کی لہریں پیدا ہوئیں جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ انڈونیشیا کے صدر جوکوویددو نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور لوگوں سے صبر کرنے کو کہا ہے۔  اس سے قبل رواں سال اکتوبرمیں انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں زلزلے کے باعث اٹھنے والے سمندری طوفان کی زد میں آکر 1500 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10، 10 فٹ اونچی لہروں نے شہر میں ایسی تباہی مچائی جس کے باعث شہر میں درجنوں عمارتیں تباہ ہوئیں۔

یاد رہے کہ رواں سال اگست میں انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لومبوک میں زلزلے کے نتیجے میں 347 ہلاک اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے۔




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم