محکمہ ماحولیات کے لئے ایک ارب9 کروڑ70 لاکھ روپے کی اضافی فنڈ جاری کئے گئے

محکمہ ماحولیات کے لئے ایک ارب9 کروڑ70 لاکھ روپے کی اضافی فنڈ جاری کئے گئے


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) ماحولیات پاکستان کا بڑا مسئلہ رہا ہے اور پلاننگ نہ ہونے کی وجہ سے ایسا لگ رہا ہے کہ رہے گا۔ اس ضمن میں خیبر پختونخوا حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران محکمہ ماحولیات کے ایک منصوبے کیلئے مختص بجٹ سے ایک ارب 9 کروڑ 70لاکھ روپے اضافی جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلی دستاویزات کے مطابق جنگلات اور آبی حیات کے تحفظ اوربہتری کے منصوبے کیلئے رواں مالی سال کے آغاز پر 4 ارب77کروڑ60لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے لیکن 6 ماہ کے دوران اس منصوبے  کیلئے ایک ارب9 کروڑ70 لاکھ روپے کی اضافی فنڈ جاری کئے گئے ہیں۔ فنڈ سےماحول کو بچانے کیلئے آگاہی مہم چلانا، تربیت یافتہ فورس کی تشکیل، زیر زمین پانی اور ماحولیاتی آلودگی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم