ضلع پشاور میں میرٹ پر بھرتی ہونے والے مختلف کیڈر کے ٹیچرز کو تقرر نامے جاری
پشاور (اے پی پی) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے ضلع پشاور میں میرٹ پر بھرتی ہونے والے مختلف کیڈر کے ٹیچرز کو تقرر نامے جاری کر دیے جاری کر دیے۔ اس سلسلے میں ایک تقریب منگل کے روز پشاور میں منعقد ہوئی جس میںڈائریکٹر ایجوکیشن ڈاکٹر حافظ ابراہیم نے تمام نئے بھرتی ہونے والے ٹیچرز کو تقرر نامے حوالے کیے۔ اس موقعے پرڈائریکٹر ایجوکیشن نے میرٹ پر نئے بھرتی ہونے والے تمام اساتذہ کو مبارکباد دی اور طلبہ کی تعلیم پر بھرپور توجہ دینے کی ہدایت کی ۔انھوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے تمام اضلاع میں میرٹ پر قابل ٹیچرز بھرتی کیے ہیں جن سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں، انھوں نے کہا کہ این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے شفاف طریقے سے میرٹ پر بھرتی ہونے والے قابل ٹیچرز کی تعیناتی سے طلبہ کی تعلیم پر مثبت اثر پڑے گا، ڈائریکٹر ایجوکیشن نے کہا کہ محکمہ تعلیم اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے جلد مزید اساتذہ کی بھرتی کا اشتہار بھی جاری کرے گا، انھوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے پہلی بار صوبے میں معذور افراد کے کوٹے پر اساتذہ کی بھرتی کے لیے الگ اشتہار جاری کیا جس پر جلد خصوصی افراد کو بھرتی کیا جائے گا
