گورنر تبوک نےعمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ پیش کیا، یہ پاکستان کیوں آئے ہیں جاننے کے لئے پڑھیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی شہر تبوک کے گورنر نےعمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ پیش کیا ہے۔ گورنر نایاب پرندے تلور کے شکار کیلئے پاکستان آئے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں گورنر شہزادہ فہد بن سلطان نے وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا قیمتی تحفہ پیش کیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور خارجہ سیکریٹری تہمینہ جنجوعہ بھی موجود تھیں۔ گورنر شہزادہ فہد بن سلطان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود نے وزیراعظم عمران خان کو سونے کی (گولڈ پلیٹڈ) کلاشنکوف تحفے میں دی۔
بعد ازاں گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود تلور کے شکار چاغی پہنچے جہاں دالبندین ائیرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، صوبائی وزیر خزانہ میر محمدعارف محمدحسنی سمیت دیگراعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.