چترال: لواری ٹنل روڈ پر برف باری کے باعث مسافروں کو چلنے میں دشواری۔ چھوٹے ٹنل کے سامنے حطرناک موڑ اور چڑھائی پر اکثر اس موسم میں پھسلنے کا حطرہ ۔ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
چترال (گل حماد فاروقی) چترال کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والا واحد زمینی راستہ لواری ٹاپ پر برف باری کے باعث ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ہے جبکہ لواری سرنگ کے اندر سے اگرچہ گاڑیاں برف باری کے موسم میں گزرتے ہیں مگر لواری سرنگ کے دونوں جانب سڑک پر شدید برف باری کے باعث گاڑیوں کو چلنے میں نہایت حطرے سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
برف باری کے دوران جب سڑک پر برف جم جاتا ہے تو اس پر چلنا نہایت حطرناک ہوتا ہے کیونکہ جمی ہوئی برف پر اکثر گاڑیاں پھسل کر حادثے کے شکار ہوتے ہیں۔ دوسری جانب اکثر مسافروں نے شکایت کی کہ لواری سرنگ میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کے از خود نوٹس لینے کے باوجود بھی عملہ اقربا ء پروری کا مظاہرہ کررہے ہیں با اثر اور سفارشی لوگ کسی بھی وقت لواری سرنگ کے اندر سفر کرسکتے ہیں جبکہ غریب عوام کو بلا وجہ اندر کام کے بہانے روک لیا جاتا ہے حالانکہ بسا اوقات یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ سیکورٹی والوں نے گاڑی کو روک دئے ہیں مگر اوپر سے فون آنے پر انہیں چھوڑ دیتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ اندر کوئی کام نہیں ہورہا ہے
چترال کے عوام ایک بار پھر چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لواری سرنگ میں اقرباء پروری کا سلسلہ بند کیا جائے اور اسے عام مسافروں کیلئے سردی کی موسم میں بلا تفریق کھول دیا جائے تاکہ لوگ بروقت اپنے منزل مقصود تک پہنچا کرے۔



إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.