پاکپتن اراضی کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آگئی، ایسا انکشاف کہ (ن) لیگ والے شرمندہ ہو گئے

پاکپتن اراضی کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آگئی، ایسا انکشاف کہ (ن) لیگ والے شرمندہ ہو گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکپتن اراضی کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آگئی، ایسا انکشاف کہ (ن) لیگ والے شرمندہ ہو گئے۔ نواز شریف کی مشکلات میں کمی نہ آسکی، پاکپتن دربار اراضی کیس جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے نواز شریف کو ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں پاکپتن دربار اراضی الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی تو معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے زمین منتقل کرنے کے احکامات میں نواز شریف کو ذمہ دار قرار دے دیا۔ 


سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ پر نواز شریف سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو بھی اپنا جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ زمین کی الاٹ منٹ کس نے کی تھی؟۔ جس پر سربراہ جے آئی ٹی نے بتایا کہ زمین الاٹمنٹ اس وقت کے وزیراعلی پنجاب نواز شریف نے کی تھی۔ 1985میں محکمہ اوقاف نے پاکپتن میں دربار بابا فرید کے گرد اپنی زمین قابض افراد سے واپس لینے کے لیے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جسے اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب نواز شریف نے منسوخ کردیا تھا۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم