بچوں سے ذیادتی کے واقعات کی روک تھام پورے چترال میں ممبران PLCS کی میٹنگ اور آگاہی واک
چترال (گل حماد فاروقی) چترال کے 18 تھانوں کے حدود میں PLC چترال گل حماد فاروقی ممبران سے بچوں کےساتھ ذیادتی کے واقعات کی روک تھام کے سلسلے میں میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پولیس کے ساتھ مل کر واک میں شرکت کی ۔اس واک کا مقصد چترال کی عوام میں بچوں سے ذیادتی کے واقعات کی اسباب اور اس کے سدباب کی آگاہی مہم اور علاقائی سطح پر عوام میں شعور پیدا کرنا ،تاکہ ملک کے دیگر اضلاع میں پیش انے والے واقعات سے بچا جاسکے ۔ چترال ایک پرامن ضلع ہے اس کے خوبصورت ماحول کو کسی بھی صورت خراب ہونے نہیں دیں گے ۔ اس سلسلے میں خصوصی پروگرامات کئےجائیں گے تاکہ علاقہ میں غیر یقینی صورتحال سے بچاجاسکے۔اس کے علاوہ انہوں نے عوام سے یہ استدعا کی کہ علاقہ کے متعبرات مساجد کی سطح پر اس سلسلے میں اعلانات کرائیں ۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.