لاہور میٹرو کی 2 بسیں ٹکرا گئیں، 1 خاتون جاں بحق، 10 افراد زخمی

لاہور میٹرو کی 2 بسیں ٹکرا گئیں، 1 خاتون جاں بحق، 10 افراد زخمی


لاہور (ویب دیسک)  لاہور میٹرو کی 2 بسیں ٹکرا گئیں، 1 خاتون جاں بحق، 10 افراد زخمی ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق    لاہور کے علاقے گجومتہ کے قریب دو میٹرو کی 2 بسیں ٹکرانے سے 1 خاتون جاں بحق جب کہ 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آمنے سامنے سے آنے والی دو میٹرو بسیں ٹکرانے کے بعد ٹریک بند ہونے سے بس سروس معطل ہو گئی جب کہ ریسکیو کی سات ایمبولینسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ معمولی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم