اسلام آباد سے چترال پی آئی اے کا کرایہ 2100، باقی رقم کہاں جاتی ہے، جاننے کے لئے سنسی خیز انکشاف پڑھیں
پشاور (ٹائمزآف چترال نیوز) ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے اسلام آباد سے چترال 8 ہزار کرایہ میں سے صرف 2100 روپے قومی ایئر لائن کو جاتے ہیں۔ جبکہ باقی مختلف ٹیکسز کی مد میں حکومت کی جھولی میں چلے جاتے ہیں۔ یہ انکشاف قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے نمائندے نے پشاور ہائی کورٹ میں کرایوں کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران کیا۔ یاد رہے کہ چترال کے شہری امین الحسن نے چترال کے فضائی کرایوں میں کمی کے لئے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اس کیس کی سماعت کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ پی آئی اے کو تو صرف 2100 روپے ملتے ہیں باقی ٹیکسوں کی صورت میں حکومتی خزانے میں جمع ہوجاتے ہیں۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.