عمران خان کا بھارت کو کرارا جواب دینے کے بعد، جاوید میانداد اور شاہد آفریدی بھی میدا میں آگئے: کیا کہا جانیں



عمران خان کا بھارت کو کرارا جواب دینے کے بعد، جاوید میانداد اور شاہد آفریدی بھی میدا میں آگئے: کیا کہا جانیں




اسلام آباد (ٹائمزآف چترال مانیٹرنگ ڈیسک) پلواما حملے کو لیکر بھارت مسلسل پاکستان کو ٹارگٹ کررہا ہے۔ بھارتی ہندو انتہا پسند سیاستدانوں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان کو قوم سے خطاب کرکے بھارت کو سخت پیغام دینا پڑا، عمران خان کے تقریر کی پاکستان میں تمام حلقوں میں بڑی پزیرائی ملی۔ اور تمام حلقوں نے اسے سراہا اور اتحاد کا اظہار کیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پلوامہ حملے پر بھارت کے بیانات کے جواب میں  دیئے گئے موثر جواب کی حمایت کردی ہے ۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کو دیئے گئے جواب کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”بالکل درست جواب ہے“ ۔

دوسری جانب  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ بھارت بوکھلاہت کا شکار ہے اور بھارتی حکومت نے اپنا منفی چہرہ دنیا کو دکھا دیا ہے۔ مودی سرکار اپنی چار سالہ دور حکومت کی ناکامیوں اور کشمیریوں پر ڈھائے گئے مظالم سے پاکستان اور دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ بھارتی باشعور عوام ہیں انہیں اپنی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے۔ منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت بوکھلا گئی ہے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم