سینئر وزیر علیم خان کو نیب لاہور نے حراست میں لے لیا

سینئر وزیر علیم خان  کو نیب لاہور نے حراست میں لے لیا


لاہور (نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے علیم خان کو آف شور کمنپی اسکینڈل اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تفتیش کے لیے آج طلب کیا تھا جس کے لیے وہ نیب آفس پہنچے جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب نے علیم خان کو آف شور کمپنی اسکینڈل میں حراست میں لیا ہے۔  قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر بلدیات پنجاب علیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں نیب لاہور میں طلب کیا تھا جہاں سینئر وزیر پیش ہوئے اور نیب کے سوالوں کے جوابات دیے لیکن تسلی بخش جواب نہ دینے کے باعث نیب نے انہیں حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق سینئر صوبائی وزیر نیب لاہور اپنے اسٹاف کے ہمراہ پیش ہوئے تھے جو باہر کھڑے ان کا انتظار کرتے رہے لیکن علیم خان کے نیب آفس سے باہر نہ آنے پر ان کا اسٹاف اکیلے ہی واپس روانہ ہوگیا۔

بعد ازاں نیب لاہور کی جانب سے علیم خان کی گرفتاری کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ نیب نے سینئر صوبائی وزیر علیم خان کو حراست میں لے لیا ہے، علیم خان کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جب کہ علیم خان کو ریمانڈ کے لیے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم