MrJazsohanisharma

اشکومن میں طالب علم کو جنسی درندگی کے بعد قتل کیا گیا، مجرمان گرفتار، اقبال جرم کرلیا


اشکومن میں طالب علم کو جنسی درندگی کے بعد قتل کیا گیا، مجرمان گرفتار، اقبال جرم کرلیا



غذر (ویب ڈیسک) اشکومن تشنلوٹ میں درندہ صفت افراد نے ساتویں کلاس کے طالب علم دیدارحسین ولد عجائب خان کو جنسی زیادتی کا نشانے بنانے کے  بعد بے دردی سے  قتل کرکے نعش دریا میں پھینک دی تھی ، اس وقت واقعے کی خبر ملتے ہی ورثاء اور اہل علاقہ کا ایمت پولیس اسٹیشن کے باہر نعش سمیت زبردست مظاہرہ کیا تھا۔

طالب علم کو جنسی تشدد  کا نشانہ بنانے والے 4 درندوں نے اقبال جرم کیا ہے، سازش تیار کرنے والا ملزم کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی غذر سلطان فیصل نے گاہکوچ میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ اشکومن تشنالوٹ میں کلاس ہفتم کے طالب علم دیدار حسین کے ساتھ جنسی تشدد اور قتل کرنے والے تمام ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے ان کے خلاف 377،302اور34ت پ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تمام ملزمان کو تھانہ چٹورکھنڈ منتقل کر دیا گیا جہاں اس اہم کیس کی تفتیش سب انسپکٹر سعادت علی کر رہے ہیں۔ چار ملزمان کو جائے وقوعہ لے جایا گیا جہاں انھوں نے کلاس ہفتم کے طالب علم کے ساتھ جنسی تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا۔ انھوں نے کہا کے دو ملزمان نے مقتول کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ دو نے مفلرسے ان کا گلا دباکر قتل کر دیا اور اس کیس کا پانچواں اور اہم ملزم جس نے یہ سازش تیار کی تھی اس کو بھی پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس جرم میں ملوث تمام ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلی اور ملزمان کے خلاف کارروائی مکمل کرنے کے بعدان کو جوڈیشل کیا جائے گا۔ اس کیس کی تفیش کے لئے ڈی ایس پی لیاقت علی کی نگرانی میں سب انسپکٹرسعادت علی کو خصوصی طور پر یہ اہم کیس سونپ دی تھی جس نے بہت ہی کم ٹائم میں ملزمان تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔ ملزمان کے خلاف سخت سے سخت سزا کے لئے پولیس اپنی تمام کارروائی مکمل کرکے ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کرےگا۔

(نیوز ایجنسی اینڈ گلگت نیوز ویب سائیٹس)




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم