اوبر نے کریم 3.1 بلین ڈالر میں خرید لی، اوبر کی کل مالیت 2018 میں 11.3 بلین ڈالر تھی
دبئی (ٹیکنالوجی ڈیسک) دنیا بھر کے مختلف براعظموں میں کام کرنے والی آن لائن سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی اوبر اپنے مشرق وسطیٰ کے حریف کریم کو 3 ارب 10 کروڑ ڈالر میں خریدنے کے لیے تیار ہے۔ خبررساں ادارے بلوم برگ اور دیگر 2 نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے رپورٹ کیا کہ اس بات کا امکان ہے کہ منگل کو معاہدے کا اعلان کردیا جائے۔ بلوم برگ نے اس معاملے کی معلومات کرنے والے افراد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اوبر ایک ارب 40 کروڑ ڈالر نقد ادا کرے گی جبکہ باقی ایک ارب 70 کروڑ ڈالر اوبر شیئرز کی صورت میں کریم کو ادا کرے گا۔
یہ پیش رفت ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب اوبر اپنے شیئرز کی عوام میں فروخت کی تیاری کر رہا ہے، جو آئندہ ماہ متوقع ہے جبکہ ایک محتاط اندازے کے مطابق سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی کی مالیات 100 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
دوسری جانب اس معاملے پر کریم کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا جبکہ اوبر نے فوری طور پر اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
کریم سال 2012 میں دبئی کی ایک کمپنی نے بنائی تھی اور اب تک کمپنی 14 ممالک مے 100 سے زائد شہروں میں پھیل چکی تھی۔ کریم ایک آن لائن ٹیکسی سروس ہے۔ 2018 میں کریم کمپنی کی کل مالیت 2 بلین ڈالر تھی۔ جسے آج اوبر نے باقاعدہ طور پر خرید لیا ہے۔ اوبر نے 3.1 بلین ڈالر میں کریم خرید لی ہے۔ اوبر ایک امریکی کمپنی ہے جس کا ہیڈ کوارٹر سنفرانسسکو، کیلیفونیا امریکا میں میں ہے۔ اوبر کا قیام سال 2009 میں عمل میں آیا تھا۔ سال 2018 میں کمپنی کی کل مالیت 11.3 بلین ڈالر تھی۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.