حیدرآباد سندھ میں ایک گھر سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی 2 روز پرانی لاشیں برآمد

حیدرآباد سندھ میں ایک  گھر سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی 2 روز پرانی لاشیں برآمد


حیدرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گوٹھ شاہ نواز جونیجو میں ایک گھر سے میاں بیوی ان کے بیٹے اور 4 بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق حیدرآباد کے نواحی گاؤں گوٹھ شاہ نواز جونیجو میں ایک گھر سے 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لاشیں میاں بیوی،ان کے بیٹے اور 4 بیٹیوں کی ہیں جو 2 روز پرانی ہیں۔ جاں بحق افراد میں اشرف حیات جونیجو، اس کی بیوی شہناز، بیٹا جواد اور بیٹیاں عليزہ، نِشا، لاريب اور فائزه شامل ہیں۔ جاں بحق افراد ایک ہی خاندان کے ہیں اور لاشیں دو دن پرانی اور پھولی ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق مرنے والے افراد میں کچھ کے منہ سے خون نکلنے کے نشان ہیں۔

دوسری جانب ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ ملنے والی لاشوں میں ماں، باپ، بیٹا اور 4 بچیاں شامل ہیں جن کی شناخت اسکول ٹیچر اشرف، ان کی اہلیہ شہناز، بیٹا جواد اور 4 بیٹیاں علیزہ، نشاء، لاریب اور فائزہ کے نام سے ہوئی ہیں جب کہ واقعے کی تفتیش ابھی جاری ہے اور معلوم کیا جارہا ہے کہ ہلاکت کی کیا وجہ ہے، آیا یہ ہلاکتیں جنریٹر کی گیس سے ہوئی ہیں یا کوئی اور واقعہ ہے۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم