اسکول سے نکالنے پرطالبعلم نے خاتون ٹیچر کے ناقابل یقین فغل کیا
لاہور(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے سندر میں میٹرک کے طالب رضوان کی ایک خاتون ٹیچر سے دوستی ہوگئی۔ اس بات کا اسکول کی سینئر ٹیچر شگفتہ کو بھی پتہ چل چل چکا تھا جس پر شگفتہ نے ٹیچر اور طالب علم رضوان دونوں کو اسکول سے نکلوادیا اور رضوان کی اس حرکت کے بارے میں اسکے گھر والوں کو بھی بتا دیا۔ جس پر رضوان شگفتہ کے گھر داخل ہو گیا اور اس کے گلے پر تیز دار چھری سے وار کر قتل کردیا۔
شگفتہ کو اسکی بہن فرخندہ بچانے کے لیے آئی توملزم نے اسے ہتھوڑی کے وار کرکے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ ڈولفن پولیس کے مطابق زخمی فرخندہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے چھاپہ مار کر رائے ونڈ کے علاقہ سے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.