مٹی کا تودا گرنے سے 10 خواتین مزدور ملبے تلے دب کر جان بحق
تلنگا (ویب ڈیسک) تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع میں مٹی کا تودا گرنے سے 10 خواتین مزدور ملبے تلے دب جان بحق ہوگئیں ہیں۔ یہ واقع ضلع کے تیلیرو نامی گاؤں میں پیش آیا ہے، مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے، مٹی کا ڈھیر ہٹنے پر مرنے والوں کی صحیح تعداد معلوم ہوجائے گی۔ تیلیرو کے قریب 30 لوگ دو گروہوں میں روزگارگیارنٹی یوجنا کے تحت یہاں کام کررہے تھے-
واقعہ اس وقت پیش آیا جب 15 مزدور خواتین ایک گڑھے میں اتر کر کھدائی کا کام کررہی تھیں اسی وقت مٹی کا تودا ان پر گر پڑا، واقعے میں 10 مزدور خواتین موقع پر ہی ہلاک ہوئیں- لوگ ملبہ ہٹا رہے ہیں، جان بحق خواتین ایک ہی گاؤں کی تھیں، اطلاق ملتے ہی گاؤں میں کہران مچ گیا۔ پولیس بھی جائے وقوعہ پنچ گئی ہے۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.