بلوچستان کے کوسٹل ہائی وے پر بس سے شناخت کرکے اتار کر 14 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا مسلح افراد نے پہلے شناخت کیا پھر قتل
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے کوسٹل ہائی وے پر بس سے اتار کر 14 افراد فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا مسلح افراد نے پہلے شناخت کیا پھر قتل کردیا۔ بزی ٹاپ کے قریب نامعلوم افراد نے 14 افراد کو بسوں سے اتار کر قتل کردیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق گوادر کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے مسافروں کو بسوں سے اتار کر شناخت کارڈ دیکھ کر شناخت کرنے کے بعد چند افراد کو علیحدہ کیا اور باقی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔ واقعے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ واقعے کے بعد مسلح افراد فرار بھی ہونے میں کامیا ب ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر لیویز اہلکار اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئے۔ علاقے کا گھیراؤ کرلیا گیا ہے جب کہ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جاں بحق افراد میں سے 11 کی شناخت یوسف، وسیم، فرحان اللہ، علی رضا، ذوالفقار، ہارون، علی اصغر، حمزہ، رضوان، وسیم اور ذہین کے نام سے ہوئی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدل دہشت گردوں نے بے گناہ اور نہتے مسافروں کو قتل کرکے بربریت کی انتہا کی۔ دہشت گردی کا واقعہ ملک کو بدنام کرنے اور بلوچستان کی ترقی کو روکنے کی گھناؤنی سازش ہے۔ امن کے دشمن بیرونی آقاؤں کے اشارے پر اپنے ہی لوگوں کا خون بہا رہے ہیں۔ ۔بلوچستان کے عوام بیرونی عناصر کے ایجنڈا پر عمل پیرا دہشت گردوں کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ۔صوبے کے عوام کی تائید وحمایت سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاۓ گا اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عمل جاری رہے گا۔ ترقی اور امن کا سفر ہر صورت جاری رہے گا۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.