کوئٹہ ہزار گنجی میں دھماکہ، 16 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کے قریب دھماکے سے 16 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زخمی ہوگئے، مزید شہادتوں کا خطرہ ہے۔ کوئٹہ بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔ ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ سبزی منڈی میں دھماکا اس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد خرید و فروخت میں مصروف تھی دھماکہ خیز مواد آلو کی بوری میں رکھا گیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹا۔ دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں جب کہ زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر سول اور بولان میڈیکل کمپلیس منتقل کردیا گیا۔زخمیوں اور لاشوں کو ایمولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا۔
جاں بحق افراد کا تعلق کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے ہے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے تصدیق کی کہ دھماکے میں 16 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک ایف سی اہلکار بھی شامل ہے جب کہ واقعے میں 30 زخمی ہوئے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا تھا کہ مزدور آلو کی بوریاں گاڑیمیں لوڈ کر رہے تھے کہ اس وقت زور دار دھماکا ہوا، ماہرین کی ٹیمیں تحقیقات کے بعد بتائیں گی کہ آلو کی بوری میں نصب مواد ریمورٹ کنٹرول تھا یا دیسی ساختہ۔
وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ عمران خان نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کردی۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.