سری لنکا ایسٹر کی تہوار کے دوران دھماکے: ہلاکتوں کی تعداد 290 ہو گئی، 24 مشتبہ افراد گرفتار

سری لنکا ایسٹر کی تہوار کے دوران دھماکے: ہلاکتوں کی تعداد 290 ہو گئی، 24 مشتبہ افراد گرفتار

کولمبو (ٹائمزآف چترال نیوز) سری لنکا میں ایسٹر کی تہوار کے دوران دھماکوں سے ہلاکتوں کی تعداد 290 ہو گئی، سیکیوریٹی اداروں نے24 مشتبہ افراد گرفتار کرلیا ہے۔  سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں گزشتہ روز ایسٹر کے تہوار کے دوران ہونے والے دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 290 تک پہنچ گئی، واقعے میں 500 سے زائد افراد زخمی ہیں، سیکیوریٹی اداروں نے اس حوالے سے 24 افراد کو گرفتار کیا ہے۔  دہشت گردوں نے دارالحکومت کولمبو سمیت 4 شہروں میں 8 بم دھماکے کیے جن میں گرجا گھروں اور لگژری ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا۔

فوٹو کرٹیسی اے ایف پی

سری لنکن ریسکیو حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے 290 افراد میں 35 غیر ملکی بھی شامل ہیں، جن میں5 برطانوی،3 بھارتی، ڈنمارک، ترکی اور چین کے دو، دو جبکہ نیدر لینڈز اور پرتگال کا ایک ایک شہری شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے 8 دھماکوں میں کم از کم 2 خودکش حملے تھے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے 24مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

سری لنکن وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد مقامی ہیں اور حملہ آوروں کے ممکنہ غیر ملکی رابطوں کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔  

سری لنکا سیاحت کے لئے پر کشش ملک ہے اور ہر سال خصوصاً تہواروں میں یہاں ہزاروں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔ اور یہاں کی معیشت میں سیاحت کا بڑا حصہ ہے۔ دشمن نے شاید اس بات کو لیکر اس دن کا انتخاب کیا ہو۔ 

وزیراعظم پاکستان اور صدر پاکستان سمیت تمام رہنماؤں نے حملوں کی مزمت کی ہے۔ 



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم