مکس لطیفے ؛ 4 مزے مزے کے مکس لطیفے پڑھیں اور ہنسیں

ایک بھکاری نے بازار میں کسی عورت سے پیسے مانگے

تو اُس نے حقارت سے دیکھتے ہوئے کہا ”شرم نہیں آتی،
بھیک مانگتے ہوئے؟ 

اچھے بھلے ہٹے کٹے تو ہو اور ہاتھ پاﺅں بھی سلامت ہیں“۔

”تو کیا چند سکوں کی خاطر اپنے ہاتھ پاﺅں کٹوالوں؟“ 

بھکاری نے تلملا کر کہا۔

🤣😂😊😊

لطیفہ نمبر 2

ایک آدمی نے دوسرے سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا:

بھائی بہت دکھ ہوا تمہارے ابا کا انتقال کا سن کر، 
انہیں کون سی بیماری تھی؟

دوسرا بولا: بھائی بڑھاپا انہیں لے گیا۔

پہلا بولا: آہ! ہاں بھائی، یہ بہت خطرناک بیماری ہے، پچھلے دنوں کئی بچے اس خطرناک بیماری سے مرگئے تھے۔

🤣😂😊😊


مجھے یہ سن کر بہت افسوس ہوا کہ تم اپنی بیوی کے ساتھ کپڑے دھوتے ہو۔ 
دوست بولا: بھئی! جب وہ میرے ساتھ روٹیاں پکا سکتی ہے تو کیا میں اس کے ساتھ کپڑے نہیں دھو سکتا۔
______😂______

ایک صاحب ماہر فلکیات تھے ایک رات وہ دور بین آنکھوں سے لگائے تاروں کو دیکھ رہے تھے۔
موصوف کے چوکیدار  بھی موجود تھے، اتنے میں چوکیدار نے آسمان پر ایک ستارے کو ٹوٹتے ہوئے دیکھا۔
تو بولا "واہ صاحب! کیا نشانہ ہے آپ کا"۔





Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم