تیئس سالہ خاتون طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، وجہ جان کر آپ کی ہنسی نکل جائے گی
بھوپال بھارت (ویب ڈیسک) مدھیہ پردیش کی ایک 23 سالہ خاتون نے طلاق کے لیے درخواست دے دی ہے، خاتون کا کہنا ہے کہ اسکا شوہر تقریبا ایک ہفتہ تک نہ شیونگ کرتا ہے اور نہ نہاتا ہے، اسکی وجہ سے وہ کافی پریشان رہتی ہے، فیملی کورٹ کے کونسلر نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یہ ایک مہینہ پرانا کیس ہے، اس معاملے میں جج آر این چند نے جوڑے کو ہدایت دی کہ اگر انہیں طلاق چاہیئے تو اسکے لیے انہیں چھ مہینے تک الگ-الگ رہنا ہوگا۔
کونسلر کا کہنا ہے کہ اس جوڑے کی شادی گذشتہ سال ہوئی تھی، دونوں نے انٹرکاسٹ شادی کی تھی، اس معاملے میں خاتون کاکہنا ہے کہ اسکے شوہر کے لگاتار ایک-ایک ہفتہ تک نہیں نہاتے جس کی وجہ سے جسم سے بہت بدبو آتی ہے۔ اس دوران اگر اس سے زبردستی نہانے کے لیے کہا جاتا ہے تو وہ بس خوشبو لگا لیتا ہے۔ اسکے علاوہ وہ 8-7 دنوں تک شیو بھی نہیں کرتا ہے، اس نے اسے بہت سدھارنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ اپنی عادت بدلنے کو تیار نہیں ہے-
کونسلر نے بتایا کہ لڑکا سندھی سماج کا ہے اور وہ بیراگ میں ایک دوکان چلاتا ہے، وہیں لڑکی برہمن سماج کی ہے، انکے ابھی کوئی بچے نہیں ہے-

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.