کراچی پورٹ نیوز - ہچیسن پورٹس پاکستان نے 5 نئی ہائبرڈ یارڈ کرینز نصب کردیں
کراچی: ہچیسن پورٹس پاکستان نے پانچ نئی ہائبرڈ یارڈ کرینز نصب کردیں ہیں۔ ان کرینز کی تنصیب ٹرمینل کے پیداوار بڑہانے کے پروگرام اور بہتر کسٹمر سروس فراہم کرنے کا حصہ ہے۔اس نئی تنصیب کے بعد ٹرمینل پر نصب ہائبرڈ یارڈ کرینز کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔یہ نئے آلات ٹرمینل کی مجموعی صلاحیت میں اضافہ کریں گے اور برتھ کی پیداواری صلاحیت اور زمینی سطح پر ترسیل کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
ہچیسن پورٹس پاکستان کے ہیڈ آف بزنس یونٹ اور جنرل منیجر کیپٹن سید راشد جمیل نے کہا ”ہم اپنی صنعت اور اس سے منسلک ہر چیز میں بہتری لانے کیلئے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں۔ ہائبرڈ کرینز کے اضافے سے ہمارے آپریشنز میں مزید تیزی آئے گی جس کا بلواسطہ اور بلا واسطہ فائدہ ہمارے کسٹمرز کو ہوگا۔ مزید برّں ہم بند ر گا کے اطراف موجود آبادی کیلئے فکر مندی کا جذ بہ رکھتے ہیں۔ ہائبرڈ کرینز کی تنصیب سے ہمیں کاربن کے اخراج میں کمی کرنے میں مدد ملے گی جس کی بدولت ہمارے اطراف میں فضاء بہتر ہو جائے گی۔ ہم اس کو ذمہ داری سمجھتے ہیں اور اپنے آپریشنز کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرتے ہیں۔
اکتوبر 2019 میں ہچیسن پورٹس پاکستان کو 11 جدید جدید ٹیکنالوجی کی حامل یارڈ کرینز موصول ہوں گی۔ اس تنصیب کے بعد ہچیسن پورٹس خطے کا پہلا ٹرمینل بن جائے گا جس کے پاس اتنے جدید آلات موجود ہوں گے۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.