لاہور سے پنڈی جانے والی ہائی ایس وین جی ٹی روڈ پر آگ لگ گئی، 9 افراد جاں بحق اور 8 زخمی

لاہور سے پنڈی جانے والی ہائی ایس وین جی ٹی روڈ پر آگ لگ گئی، 9 افراد جاں بحق اور 8 زخمی



لاہور(ویب ڈیسک) لاہور سے راولپنڈی جانے والی ہائی ایس میں جی ٹی روڈ پر  آگ لگنے سے 9 افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق لاہور سے راولپنڈی جانے والی ہائی ایس میں آگ لگ گئی جس کے باعث 9 افراد جاں بحق اور متعدد جھلس گئے۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو 1122، اور پاک فوج کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور چار زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔ امدادی اداروں کے مطابق حادثہ جی ٹی روڈ پر بکڑالہ کے مقام پر افتتاح کی گئی القادر یونیورسٹی کے قریب پیش آیا۔




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم