چترال (نیوز رپورٹ محکم الدین ) ایون کے مقام بڑاوشٹ میں بجلی کے شاٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک شخص خوش نواز کےگھر کے تین کمرے جل کر خاکستر ہو گئے ۔ جس سےلآکھوں کا نقصان ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی لائن خوشنواز کے گھر کے قریب سے گزری ہے . جو تیز ہوا کی وجہ سے گھر کے ساتھ جا ٹکرائی . جس سے شارٹ پیدا ہوئی . اور دیکھتے ہی دیکھتے خوشنواز کے گھرکو اپنی لپیٹ میں لے لیا . اور گھر کے تین کمرے جل کر خاکستر ہوگئے . آگ کے شعلوں کی وجہ سے خوف اور پریشانی کے عالم میں کمروں میں موجود سامان کو بھی نہیں بچایا جا سکا . بعد آزان مقامی لوگوں اور ایون پولیس کی کاروائی اور کوششوں سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔
جس سے گھر کا کچھ حصہ اور قریبی مکانات آگ کی زد میں آنے سے بچ گئے . متاثرہ شخص کو سسرالیوں نے زمین دی تھی . جہاں گھر بنا کر زندگی گزار رہا تھا .لیکن اب گھر کے تین کمرے جل کر خاکستر ہونے سے اسے شدید نقصان پینچا ہے . انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے . کہ کسی کی مدد کے بغیر گھر کی دوبارہ تعمیر ان کے بس کی بات نہیں ہے . انہوں نے آگ بجھانے میں مدد دینے پر مقامی لوگوں, ایس ایچ او ایون صاحب الرحمن اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے . انہوں نے مخیر حضرات , الخدمت فاونڈیشن اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے . کہ ان کے ساتھ گھر کی دوبارہ تعمیر میں مدد دی جائے . درین اثنا ممبر ڈسٹرکٹ کونسل رحمت الہی نے آگ کی وجہ سے غریب خاندان کے نقصان پر انتہائی صدمے کا اظہار کیا ہے . اور متاثرہ گھر کی بحالی میں تمام اداروں سے مدد اور تعاون کا مطالبہ کیا ہے.

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.