ایل جی نے اپنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس چپ تیار کرلی، نئی چپ مختلف ڈیواسز میں شامل ہوگی

ایل جی نے اپنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس چپ تیار کرلی، نئی چپ مختلف ڈیواسز میں شامل ہوگی


نئی چپ نئے روبوٹ ویکیوم کلینرز، واشنگ مشینوں اور ریفریجریٹرز میں شامل کی جائے گی

کراچی:  ایل جی نے ہوم ڈیوائسز کے لئے ایل جی نیورل انجن (LG Neural Engine) کے نام سے اپنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس چپ تیار کرلی  ہے۔ یہ چپ انسانی دماغ کے افعال کی بہتر انداز سے نقل کرتی ہے اور اس میں ڈیپ لرننگ ایلگورتھم کا عمل بہترین طریقے سے کام کرتا ہے۔ 



آرٹیفیشل انٹیلی جنس چپ بصری ذہانت کو شامل کرتا ہے اور اسپیس، لوکیشن، اشیاء  اور استعمال کنندگان کو بہتر انداز سے شناخت کرسکتا ہے جبکہ وائس انٹیلی جنس درست انداز سے آواز اور شور کی واضح پہچان رکھتا ہے۔ اسی طرح پروڈکٹ انٹیلی جنس ماحول میں فزیکل اور کیمیکل تبدیلیوں کی شناخت کرکے ڈیوائس کی استعداد کار میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ چپ ویڈیو اور آڈیو ڈیٹا کی لرننگ اور پروسیسنگ کیلئے خصوصی آرٹیفیشل انٹیلی جنس سروسز پر کام کرتی ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ صارف کے جذبات، رویوں اور پس منظر کی شناخت میں مزید بہتری لائی جاسکے۔ 

ایسی مصنوعات ایل جی کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس چپ کی بدولت کسی نیٹ ورک کنیکشن کے بغیر بھی چلانے کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی کا فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔ مزید یہ کہ ایل جی کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس چپ میں طاقتور سیکورٹی انجن بہتر انداز سے ذاتی ڈیٹا کو بیرونی ہیکنگ سے حفاظت فراہم کرتا ہے۔ ایسے ڈیٹا کی پروسیسنگ جس کے لئے ہائی سیکورٹی درکار نہیں ہوتی وہ عام زون میں کام کرتی ہے اور ایسے ڈیٹا کی پروسیسنگ جسے ہائی سیکورٹی میں چلانے کی ضرورت ہو تو وہ ہارڈ ویئر کے الگ سیکورٹی زون میں کام کرتی ہے۔  

ایل جی کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس چپ کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس سے مصنوعات کی کارکردگی کی شناخت ہوتی ہے جیسے یہ جدید امیج ریکاگنیشن انجن مقامی اور میپنگ کے لئے بیک وقت کارآمد ہے۔ مثال کے طور پر اسکا طاقتور امیج پروسیسنگ فنکشن چوڑے زاویئے کے لینسز سے پیدا ہونے والی خرابی کو درست کرتا ہے اور کم روشنی والے ماحول میں روشن اور زیادہ واضح تصویر فراہم کرتا ہے۔ ایل جی الیکٹرانکس کا ارادہ ہے کہ نئی آرٹیفیشل انٹیلی جنس چپ کو مستقبل کے روبوٹ ویکیوم کلینرز، واشنگ مشینوں، ریفریجریٹرز اور ایئرکنڈیشنرز میں بھی شامل کیا جائے۔ اس کے علاوہ ایل جی بیرونی کمپنیوں، یونیورسٹیوں اور ریسرچ لیبارٹریز کے ساتھ اشتراک کے ذریعے اپنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس خدمات میں مزید وسعت لیکر آئے گا۔ 

ایل جی الیکٹرانکس کے سی ٹی او اور پریذیڈنٹ آئی پی پارک نے کہا، "ہماری آرٹیفیشل انٹیلی جنس چپ کو اس طرح ڈیزائن کی گئی ہے جو ہماری مستقبل کی مصنوعات میں بہترین آرٹیفیشل انٹیلی جنس سہولیات فراہم کرے گی۔ اس پیش رفت سے ہماری آرٹیفیشل انٹیلی حکمت عملی تین ستونوں بہتری، کنیکٹ اور اوپن میں مزید وسعت آئے گی اور صارفین کو زندگیوں میں پہلے سے بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔" 



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم