روزہ، روزہ دار اور روزے کی اہمیت : احادیث کی روشنی میں

روزہ، روزہ دار اور روزے کی اہمیت : احادیث کی روشنی میں



رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:

’’جس نے رمضان المبارک کے روزے رکھے اس حالت میں کہ وہ ایمان والا تھا اوراسے ثواب کا یقین تھا تو اس کے پہلے سب گناہ بخش دئیے گئے۔‘‘

(صحیح بخاری )


رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:


اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد  (صلی اللہ علیہ وسلم )  کی جان ہے
روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ بہتر ہے۔

(صحیح بخاری، ۱۹۰۴)


حدیث مبارک جو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:۔

الصوم جنة کہ روزہ ڈھال ہے ۔ (بخاری)، ڈھال ہر بدعملی سے ، ہر نافرمانی سے ، ہر گناہ سے اورہر عذاب سے ، یہ ڈھال ، انسان کی حفاظت ہے ، اس کی پناہ میں آیا ہوا انسان ، سیرت وکردار کی روشن مثال ہوتا ہے اورنیکی کے حصار میں رہتا ہے۔(عقائدوارکان )






Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم