پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا جواں بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا جواں بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق


لاہور (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا جواں سال بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹراما سینٹر جی ٹی روڈ کے قریب پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی گاڑی درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ان کے بیٹے اسامہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

قمرزمان کو بیٹے کے جان بحق ہونے کی اطلاع پریس کانفرنس کے دوران دی گئی، پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق بیٹے کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملتے ہی قمر زمان کائرہ پریس کانفرنس چھوڑ کر لالہ موسٰی روانہ ہو گئے۔ قمر زمان کائرہ کا بیٹا گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھا اور ان کا انتقال لالا موسیٰ میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے قمر الزماں کائرہ کے جواں سال بیٹے کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور غمزدہ والدین اور خاندان کے صبر کی دعا کی۔ 

شہباز شریف نے بھی پی پی رہنما کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں کائرہ فیملی کے ساتھ ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے قمر زمان کائرہ سے ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جواں سال بیٹے کے انتقال کی اندوہناک خبر سن کر شدید صدمہ ہوا، خدا سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہوں۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم