بلوچستان کے علاقے زیارت میں 2 دھماکے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے زیارت میں 2 دھماکے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق



زیارت (ویب ڈیسک) بلوچستا، زیارت میں 2 دھماہوئے۔ جس میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پہلا دھماکہ پکنک پوائنٹ خرواری بابا کے مقام پر گاڑی میں ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر زیارت میجر کبیر زرکون کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے۔

دوسرا دھماکہ زیارت کے علاقے کواس کراس کے قریب ہوا۔ دھماکے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اور جاں بحق ہونیوالوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر زیارت میجر عبد الکبیر زرکون کا مزید کہنا تھا کہ دھماکہ گاڑی میں ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام سیاح ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔ سیاحوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ 



أحدث أقدم