کشتی کے حادثے میں جان بحق وریجون کے نوجوان فہیم الرحمن سپرد خاک، ایک اور حادثے میں 3 بچیاں جان بحق، 35 افراد کو بچالیا گیا

کشتی کے حادثے میں جان بحق وریجون کے نوجوان فہیم الرحمن سپرد خاک، ایک اور حادثے میں 3 بچیاں جان بحق، 35 افراد کو بچالیا گیا


چترال (ٹائمزآف چترال مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں سیر تفریح کی غرض سے جانے والے دوستوں کشتی ڈوبنے کا حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 3 دوست موقع پر جان بحق ہوئے جبکہ دو کو زندہ نکال لیا گیا تھا۔ چترال کے فہیم الرحمن بھی شامل بھی ان شامل تھے۔ فہیم بھی اس افسوسناک واقعے میں اللہ کو پیارے ہوگئے۔  فہیم کو اتوار کے دن آبائی گاوں وریجون موڑکہو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ 

صوابی کنڈل ڈیم میں ایک اور کشتی حادثے میں 3 بچیاں جان بحق ہوگئیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صوابی جھیل میں کشتی ڈوبنے سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور بچیوں کے والد کو 9 لاکھ روپے مالیت کا امدادی چیک دیا گیا۔ حادثے میں 35 افراد زندہ بچالیا گیا۔

سکیورٹی اہلکار نے جان پر کھیل کر تینوں بہنوں کی لاشوں کو نکالا، جاں بحق بہنوں میں منزیٰ، اقصیٰ اور تقویٰ شامل ہے، ایک بچی کی نعش کو رات جبکہ دو کی لاشوں کو آج صبح نکالا گیا، جنہیں ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔




أحدث أقدم