بلوچستان، حب کے قریب مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق
کوئٹہ (ٹائمزآف چترال ویب ڈیسک) تیز رفتاری باعث موت ہے۔ بلوچستان، حب کے علاقے وندر کے قریب تیز رفتار ٹرک اور وین میں تصادم ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ حادثے میں خاتون اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 4 افراد زخمی بھی ہوگئے، تمام کا تعلق کراچی کے علاقے جمشید روڈ بلوچ پاڑہ سے ہے۔
ریسکیو کے مطابق مسافر وین میں 11 افراد سوار تھے جو کنڈ ملیر جا رہے تھے۔ جاں بحق افراد کو وندر ہسپتال جبکہ زخمیوں کو سول ہسپتال ٹرامہ سینٹر میں منتقل کیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد میں محمد عظیم اسکی بیوی اور بیٹا محمد رمضان، اسکی بیوی، بیٹی اور بھتیجا شامل ہیں۔ زخمیوں میں میر ملک داد، عاظمیر، فارس اور انعم شامل ہیں۔
إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.