تھانہ کوغذی کی پولیس نے چیک پوسٹ پر ملزم اسرار الدین سے 235 گرام چرس برآمد کرکے دفعہ 9BCNA کے تحت گرفتار کرلیا
چترال، کوغذی (ایم۔فاروق) ایس۔ایچ۔او تھانہ کوغذی عبدالعزیز کے مطابق گزشتہ شب 12 بجے کوغذی چیک پوسٹ پر مامور پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے دوران کجو بالا کے رہائشی اسرار الدین ولد حضرت الدین سے 235 گرام چرس برآمد کرلی اور ملزم کو حراست میں لینے کے بعد اس کے خلاف دفعہ 9BCNA دائر کرلیا گیا ۔
واضح رہے کہ تھانہ کوغذی کے حدود پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیس کے جوان دن رات ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں جبکہ اس موقع پر منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرلیا ہے ۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.